ٹرمپ ۔ ٹرن بُل اور آبے ملاقات؛ "شمالی کوریا کی غیر ذمہ دارانہ حرکات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں"


ٹرمپ ۔ ٹرن بُل اور آبے ملاقات؛ "شمالی کوریا کی غیر ذمہ دارانہ حرکات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں"

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین ASEAN کے 31 ویں سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مذاکرات میں شمالی کوریا اور تجارتی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا میں موجود تینوں رہنماوں نے سوفیٹل پلازہ میں سہ فریقی اجلاس کیا اور مذاکرات کے بعد میلکم ٹرن بُل نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شمالی کوریا کی غیر ذمہ دارانہ حرکات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ 10 سالوں کی طرح آنے والے دنوں میں بھی ہم کئی ملین انسانوں کے امن و سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے ، کام کرنا جاری رکھیں گے۔

ٹرن بُل نے کہا کہ اپنے ایشیاء کے ٹوئر سے قبل وہ شمالی کوریا ، انسانی تجارت اور تجارتی تعلقات کو ایجنڈے پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں بھی انہوں نے اپنے خطاب میں شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر کڑی نگاہ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری