وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسحاق ڈار پیش نہیں  ہوئے اور ان کے ضامن کے احمدعلی قدوسی پیش ہوئے۔

جج نے اسحاق ڈار کے ضامن سے استفسارکیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری