امریکا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، اس بار اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا


امریکا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، اس بار اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا

امریکا کی مختلف ریاستوں میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جب کہ تازہ ترین واقعہ میں مقامی دہشتگردوں نے فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد کو ہلاک اور تین بچوں سمیت دس افراد کو زخمی کردیا ہے۔

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی تیہاما کاؤنٹی میں رانکو تیہاما ایلیمنٹری اسکول نامی درسگاہ میں حملہ آور نے کودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں بچے گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

حملے می زخمی ہونے والوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ٹیہاما کاؤنٹی کے اسسٹنٹ شیرف فِل جانسن نے شیکو شہر کے ایک ٹی وی کو بتایا کہ افسران اسکول سمیت کم از کم پانچ مقامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریباً 100 اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حصہ لیا۔

امریکا دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہرسال ہزاروں کی تعداد میں شہری جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیوں میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری