عراقی وزار اعظم شام کے دورے کا جائزہ لے رہے ہیں


عراقی وزار اعظم شام کے دورے کا جائزہ لے رہے ہیں

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شام کے دورے اور شامی صدر سے ملاقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم  نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مختلف رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی شام کا دورہ کرنے اور شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم اس ممکنہ دورے جس کا ان کے خطے کے ممالک کے حالیہ دورے کے اختتام پر امکان نظر آرہا ہے، کے دوران خطے کی صورت حال اور ساتھ ہی داعش کے ساتھ جنگ کے اختتامی مرحلے پر اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

حیدرالعبادی کی پارٹی حزب الدعوۃ الاسلامیۃکے معتبر ذرائع نے روزنامہ القدس العربی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ العبادی کے اس ممکنہ دورہ شام عراق کی داعشی دہشتگردوں سے آزادی اور مشترکہ مسلح افواج کا عراق اور شام کی سرحدوں پر پہنچنے کے وقت ہورہا ہے۔

یہ امر اس بات کا باعث ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردوں کی منتقلی کو روکنے کے لئے ایک مشترکہ تعاون کا نظام قائم کیا جائے۔

یہ ایسی صورت میں ہے کہ بغداد نے سعودی ولیعہد محمد بن‌ سلمان کے دورے کو سعودی عرب اور خطے میں حالیہ واقعات اور لبنان کے موضوع  کی وجہ سے موخر کر دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری