زمبابوے؛ فوج نے حکومت کاتختہ الٹ دیا


زمبابوے؛ فوج نے حکومت کاتختہ الٹ دیا

غیرملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق افریقی ملک زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد فوج نے 37 سالہ حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دارالحکومت ہرارے کی سڑکوں پرفوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئیہے۔

فوجی اہلکاروں نے سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر سمیت کئی اہم تنصیبات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جب کہ فوج کے ٹینک اور بکتربند گاڑیوں نے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے زمبابوے میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے، ہرارے میں دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ان کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری