آئینی حیثیت کے تعین سے قبل گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ، عوام سراپا احتجاج


آئینی حیثیت کے تعین سے قبل گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ، عوام سراپا احتجاج

گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین سے قبل ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے باعث پوری عوام سراپا احتجاج ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان میں بڑے شہروں سمیت مختلف علاقوں میں عوام ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران کی کال پر گلگت بلتستان کے شہر اسکردو، شگر، کھرمنگ اور روندو میں غیر قانونی و غیر آئینی ٹیکسز کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی ٹیکس کے خلاف اسکردو شہر میں تاریخی ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو یکسر طور پر نظر انداز کررہی ہے، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی ہڑتال کے باعث بند رہے جس کی وجہ سے پیر کے روز ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے گئے۔

اسکردو میں انجمن تاجران نے غیرقانونی اور غیر آئینی ٹیکسز کے خلاف حسینی چوک سے یادگار شہدا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں تاجروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری