شام: سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہا ہے


شام: سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری کا کہنا ہے کہ عرب تکفیری دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اشارے پر سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والا عرب اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، جس کا فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔

بشار جعفری نے مزید کہا کہ عرب ڈکٹیٹر حکومتوں کو عالمی اداروں میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے۔

جعفری نے کہا کہ ماضی میں بھی آل سعود نے سرزمین حجاز پر مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے حجاز کا نام تبدیل کرکے سعودی عرب  رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عرب تاریخ آل سعود کے سنگین اور ہولناک جرائم سے بھری پڑی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری