سعودی عرب نےجرمنی سے اپنا سفیر واپس بلالیا


سعودی عرب نےجرمنی سے اپنا سفیر واپس بلالیا

سعودی عرب نے سعد حریری کے حوالے سے زیگمار گابریل کے بیان پر رد عمل کا ظہار کرتے ہوئے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق متنازع بیان پر احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے متنازع بیان کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک کر رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری