امریکیوں کیلئے پوری دنیا جہنم میں تبدیل؛ شہریوں کو یورپ جانے سے بھی روک دیا


امریکیوں کیلئے پوری دنیا جہنم میں تبدیل؛ شہریوں کو یورپ جانے سے بھی روک دیا

دنیا کے بیشتر ممالک میں آگ کا کھیل کھیلنے والے امریکہ کے اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے باشندوں کیلئے دنیا جہنم میں تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو اب اپنے اتحادی ممالک کا سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی حکومت نے شہریوں کو یورپ کے سفر کے دوران نئی سفری ہدایات جاری کردیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کرسمس پر یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کرسمس پر برلن اور استنبول میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے، جب کہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن میں حال ہی میں حملے ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور داعش متحرک ہیں اور دونوں گروہ حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔

وارننگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ دہشت گرد حملوں سے متعلق تشویش برقرار ہے، دہشت گردوں کے حامی یا خود ساختہ انتہا پسند پیشگی وارننگ کے بغیر حملے کر سکتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ دہائیوں سے دنیا کے بیشتر ممالک بالخصوص اسلامی ممالک میں آگ کا کھیل کھیل رہا ہے جبکہ دوسری جانب اگر مشاہدہ کیا جائے تو دیکھنے میں آتا ہے کہ اس ملک میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان میں سے اکثر حملوں خود امریکی شہری ملوث ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری