وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے


وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کے اعلیٰ عسکری وفد کے تہران دورے کے بعد سعودی عرب جارہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری