حریری نے سعودی عرب سے نکل گئے


حریری نے سعودی عرب سے نکل گئے

لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری نے آج صبح اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب سےجانے کے لئے ایئرپورٹ کی جانب جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روسیاالیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے آج صبح اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام دیا کہ "یہ جو کہا جا رہا ہے کہ میں سعودی عرب میں گرفتار ہوں اور سعودی حکومت مجھے ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دے گی، یہ جھوٹ ہے."

حریری نےجرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ "جناب زیگمار صاحب میں سعودیہ سے جانے کےلیے اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جا رہا ہوں۔"

واضح رہے کہ گابریل نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ حریری اپنے مرضی کے برخلاف سعودیہ میں ہیں اور ان کو سعودیہ سے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اسی دوران الحریری خاندان کے ساتھ وابستہ المستقبل ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے نجی جہاز کے ذریعے ریاض ایئرپورٹ سے پرواز کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کے روز پیرس میں سعد الحریری کا لبنان کے وزیراعظم کے طور پر خیر مقدم کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری