سرینگر کے کئی علاقوں میں حسب معمول بندشیں، ضلع سرینگر کے تمام سکول اور کالجز بند


سرینگر کے کئی علاقوں میں حسب معمول بندشیں، ضلع سرینگر کے تمام سکول اور کالجز بند

شہر کے چھ پولیس اسٹیشنوں جن میں پارمپورہ، صفاکدل، مہاراج گنج، نوہٹہ، خانیار، رعناواری شامل ہیں، میں مکمل طور پر بندشیں عائد رہیں جبکہ کرالہ کھڈ اور مائسمہ تھانے کے تحت آنے والے علاقوں میں جزوی بندشیں عائد رہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع سرینگر کے تمام سکول اور کالجز آج بند رہیں۔

ادھر بورڈ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کی طرف سے دسویں جماعت کے امتحانات معمول کے مطابق لئے جائیں گے اور رول نمبر سلپ کرفیو پاس تسلیم کئے جائیں گے۔

یاد رہے کل سرینگر کے زکورہ علاقے میں ایک مقامی جنگجو کی ہلاکت پیش آنے کے بعد سری نگر کے کئی علاقوں میں آج دن بھر بندشیں اور کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئیں۔

سرینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔

سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج بری طرح سے متاثر رہا جبکہ بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے۔

انتظامیہ کی جاب سے ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش سری نگر کے پائین شہر اور سیول لائنز کے کچھ حصوں، کئی پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

تاہم انتظامیہ کے اس دعوے کے برخلاف پائین شہر کی زمینی صورتحال بالکل مختلف نظر آئی۔

سیکورٹی فورسز نے بیشتر سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کردیا ہے جبکہ لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کے لئے کہا جارہا ہے۔

سری نگر کے جن علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، ان میں امن وامان کی برقراری کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ریاستی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا زکورہ سرینگر میں جنگجو کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر وادی میں ریل سروس آج دن بھر کے لئے معطل رکھا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری