لبنان کے مستعفی وزیراعظم اپنے بچوں کو ریاض میں چھوڑ کر فرانس پہنچ گئے


لبنان کے مستعفی وزیراعظم اپنے بچوں کو ریاض میں چھوڑ کر فرانس پہنچ گئے

لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعد حریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے اپنی روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔

فرانسیسی حکام کے مطابق لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری آج پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سعد حریری اپنے بچوں لولوۃ اور عبدالعزیز کو تعلیم حاصل کرنے کے بہانے ریاض میں چھوڑ کر فرانس گئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا حسام جو برطانیہ میں زیرتعلیم ہیں، اپنے دوست و رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے والد کا استقبال کرنے فرانس پہنچے ہیں۔

سعد حریری سے فرانسیسی صدر کی متوقع ملاقات کی تصدیق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد مشنوق نے کی ہے نہاد مشنوق کے مطابق پیرس میں اس باہمی ملاقات میں لبنانی بحران کو حل کرنے کی مثبت کوشش کی جائے گی اور لبنان میں استحکام کا دروازہ کھلے گا اور بحرانی صورت حال میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔ مشنوق کا یہ بیان ملکی صدر میشال عون کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب حریری ماکرون کی متوقع ملاقات کے حوالے سے تہران حکومت کا شدید ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانسیسی پالیسی جانبدارانہ ہے اور یہ علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری