ماوا اور گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قانون پاس


ماوا اور گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قانون پاس

ماوا اور گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قانون پاس کردیا گیا ہے جس کے تحت ایسے افراد کو 7 سال قید کی سزا اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو سرکردہ ھول سیلرز ڈیلرز اور بڑے بیوپاریوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے نئی لسٹیں بنانے کا ٹاسک دئے دیا گیا اور بظاھر ماوا اور گٹکے کے کاروبار کو پس پردہ رکھتے ہوئے نئی کاروبار کرنے والے پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کا خفیہ ٹاسک دیا گیا ہے۔

کراچی میں ماوا کے کاروبار میں ملوث زیادہ تر افراد کا تعلق بلدیہ لیاری گارڈن ویسٹ کورنگی لانڈھی نیو کراچی سے ہے جہاں کھلے عام ماوا گٹکا اور دیگر ممنوعہ تمباکو فروخت ہورھا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری