آل سعود کی عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت کی منسوخی کیلئے بھونڈی کوششیں


آل سعود کی عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت کی منسوخی کیلئے بھونڈی کوششیں

لبنانی اخبار "الاخبار" نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود، عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت کی منسوخی کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے جبکہ دوسری جانب ریاض کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے منصوبوں کی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے اخبار "الاخبار" نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت منسوخ کرانے کی بھونڈی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو ریاض کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

الاخبار کے مطابق سعودی عرب کی عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب اتوار کو عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس قاہرہ میں منعقد کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس اجلاس میں حزب اللہ کے خلاف مذمتی بیان جاری کرانے کی کوشش کرےگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حزب اللہ کے خلاف معاندانہ کوششیں اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب خطے میں اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ اور معاندانہ اقدام انجام دے رہا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا مکروہ چہرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد کھل کر سامنے آگیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری