سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 13 یمنی شہید


سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 13 یمنی شہید

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا اور الجوف میں بمباری کرکے 13 یمنی شہریوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سباء نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم ازکم 13 نہتے یمنی شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ الجوف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی علاقے المصلوب میں واقع الھیجہ نامی محلے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 3 بچے شہید ہوگئے۔

صنعا کےعلاقے بیت نعم میں آل سعود کے جنگی طیاروں نے  6 بار بماری کی جس میں 6 نہتےعام شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے صوبے تعزحجه، صعده اور قطاع نجران پر 31 بار بمباری کرکے شہریوں کو خوف و حراس میں مبتلا کردیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری