صوبہ پنچاب کے شہرسرگودھا میں امریکہ مخالف مظاہرے


صوبہ پنچاب کے شہرسرگودھا میں امریکہ مخالف مظاہرے

سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام امریکہ سمیت سامراجی طاقتوں کیخلاف مظاہرہ کیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ پنچاب کے شہرسرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام امریکہ سمیت سامراجی طاقتوں کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے توہین رسالتؐ اور ختم نبوت کے قانون ختم کر نے کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، امریکہ جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت رسولؐ پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے، حکومت کو ہوش کے ناخون لینے ہوں گے، ورنہ وہ دن دور نہیں جب عاشقان رسولؐ تم سے تمہارے اقتدار کی کرسی چھین لیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری