مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب شدید زلزلہ، جانی اور مالی نقصان کا خدشہ


مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب شدید زلزلہ، جانی اور مالی نقصان کا خدشہ

مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب شدید زلزلہ آیا ہے جس کی وجہ سے مالی اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب شدید زلزلہ آیا ہے جس کی وجہ سے مالی اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر سمندر ریکارڈ کی گئی ہے۔

فوری طور پر اس زلزلے سے پیش آنے والے کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم مالی اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ تھا۔

دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری