سعودی عرب کا ایران پر خطے میں عدم استحکام کا الزام مضحکہ خیز ہے، ظریف


سعودی عرب کا ایران پر خطے میں عدم استحکام کا الزام مضحکہ خیز ہے، ظریف

دہشت گردوں کی حمایت اور خطے کے بحران میں سعودی حکومت کے منفی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: "یہ نہایت مضحکہ خیز ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے کا الزام لگایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ شام میں جنگ  بندی کے پیش نظر، ہم اپنے ترک اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ شامیوں کے درمیان ایک وسیع گفتگو کا سلسہ شروع کرنے کا امکان پیدا کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ مضحکہ خیز ہے کہ سعودی عرب  عدم استحکام پیدا کرنےکا الزام ایران پر لگائے، جبکہ ریاض خود دہشت گردوں کی حمایت، یمن جنگ میں شدت ، قطر کا محاصرہ اور لبنان بحران کو طول دینے کی کوشش کررہا ہے۔

ظریف نے اس سے قبل ریڈیو ٹیلی ویژن کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودیہ جیسے ممالک  اگر اپنا راستہ تبدیل کرلیں تو وہ جنگ کے بجائے  خطے میں امن و صلح میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آج اتوار کے روز ایران پر الزامات کا تکرار کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا ہےکہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اس اجلاس میں شرکت کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایران کی جانب سے میزائل خطرے کو سمجھ چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاض پر جو بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا وہ ایران کی حوثیوں کے ذریعے مداخلت کی واضح دلیل ہے۔

الجبیر نے ایران کے خلاف مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہمیں ایران کی دشمنانہ  پالیسیوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیں۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری