ترکی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 48 دہشتگرد ہلاک


ترکی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 48 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے آناتولی کے حوالےسے بتایا ہے کہ ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ  جھڑپوں میں 48 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران متعدد جھڑپیں ہوئیں جس میں کم ازکم 48 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 10 سرغنوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید 3 مطلوب دہشت گردوں نے خود کو ترک حکام کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے 13 نومبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری