قاسم سلیمانی نے امام خامنہ ای کے نام پیغام میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا


قاسم سلیمانی نے امام خامنہ ای کے نام پیغام میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا

سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ نے امام خامنہ ای کے نام خصوصی پیغام میں دہشتگرد گروہ داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے رہبر معظم امام خامنہ ای کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

جنرل سلیمانی نے اس پیغام میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سلیمانی نے رہبرمعظم انقلاب امام خامنہ ای کے نام خط میں لکھا ہے کہ تقریبا 6 سال قبل مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے زمانے کی طرح ایک خطرناک فتنہ کھڑا کیا گیا جس کے پیچھے اسلام دشمن عناصر خاص کر امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے ایک ویرانگر فتنہ پورے عالم اسلام میں پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

یہ خطرناک اور تباہ کن فتنہ تمام اسلامی ممالک میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی خاطر ایجاد کیا گیا تھا اور داعشی دہشت گردوں نے ابتدائی مہینوں میں عراق اور شام کے ہزاروں جوانوں کو تہ تیغ کرکے اس ممالک کے شہروں اور دیہاتوں سمیت  ہزاروں مربع کلومیٹر پر قبضہ  جمالیا اور ہزاروں سڑکیں، پل، ورکشاپس، فیکٹریاں، تیل اور گیس کے متعدد ذخائر، اسکول، ہسپتال، رہائشی مکانات اور بنیادی ڈاھانچے مکمل طور پر تباہ کردئے گئے۔

جنرل سلیمانی کا کہنا ہے کہ عراق اور شام  میں داعش دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی تخریبی کارروائیوں اور نقصانات کا حساب لگانا مشکل ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق کم ازکم 500 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے مظالم قابل بیان نہیں ہیں، دہشت گردوں نے درندگی کی انتہا کردی تھی جیسے چھوٹے چھوٹے بچوں کا سرقلم کرنا، زندہ انسان کی کھال اتارنا، مردوں کو ان کی ناموس کے سامنے زندہ جلانا، جوان لڑکیوں کو اغوا کر کے خرید وفروش کرنا وغیرہ۔ عراق اور شام کے مظلوم عوام داعشی سفاکانہ مظالم کے سامنے بالکل بے بس ہوکر گھر بار سب کچھ چھوڑ کر دوسرے علاقے اور ملکوں کی طرف ہجرت کی اور جو نہ جاسکے ان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

داعشی دہشت گردوں نے جس علاقے میں قدم رکھا وہاں کی تمام آثار قدیمہ، مساجد، امام بارگاہوں کو بموں سے اڑا دیا جس میں ہزاروں بے گناہ نمازی شہید ہوگئے۔

داعش نے 6 ہزار سے زائد مسلم نوجوانوں کو اسلام کے نام پر فریب دے کر خودکش حملے کروائے جس میں مساجد، مدارس، طبی مراکز، مسلمانوں کے عمومی اجتماعات کے مراکز، فیکٹریاں وغیرہ کو نشانہ بنایا گیا اور ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں مسلمان جام شہادت نوش کرگئے۔

ان تمام تر ظلم و تشدد کے پیچھے امریکی حکام کا ہاتھ تھا جیسے کہ حال ہی میں امریکی اعلی عہدہ دار( صدر ٹرمپ) نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو امریکی سابق حکمرانوں نے بنایا۔ اب بھی امریکی داعش کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔

جنرل سلیمانی کا کہنا ہے کہ ان تمام ترسازشوں کو ناکام بنانے میں ختمی مرتبت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت عظام کے طیفل اور عالی جناب کی حکیمانہ اور مدبرانہ احکامات اور ہدایات اور آیہ اللہ سیستانی کے فتووں کی وجہ سے اس خطرناک فتنے کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں عراق کی الحشد الشعبی کے جوان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے جوانوں اور سید حسن نصراللہ کی مدبرانہ قیادت نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔

اسلامی جمہوری ایران کے صدر، پارلیمان کے اعلی عہدہ داران، وزارت دفاع، اور ملک کی تمام دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تنظمیں لائق تحسین ہیں۔

جنرل سلیمانی نے اپنے پیغام کے آخر میں کچھ یوں رقم طراز ہیں: بندہ حقیر عالی جناب کی خدمت میں ایک ادنی سپاہی کی حیثیت سے اعلان کرتا ہوں کہ شام کے علاقے البوکمال کی آزادی کے بعد اب پورے عراق و شام سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے لہذا میں عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستانی شہدا اور مجاہدین کی نیابت میں جناب عالی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی غیور عوام، عراق اور شام کی مظلوم عوام اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری