بھارت اور اسرائیل کے مابین 500 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ ختم


بھارت اور اسرائیل کے مابین 500 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ ختم

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے میک ان انڈیا کے نام سے منصوبہ کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت نے صیہونی حکومت کے ساتھ 500 ملین ڈالر مالیت کا انتہائی اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ ماہرین اس ڈیل کو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کا ایک بڑا ثبوت سمجھ رہے تھے۔

اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اسپائک کی خریداری کا معاہدہ ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے جب انڈین فوج کو میزائیلوں کی قلت کا شدید سامنا ہے۔

دفاع کے بین الاقوامی ماہرین اس معاہدے کی منسوخی کو بھارتی فوج کو جدید بنانے کی کوششوں کے لیے شدید دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے اسپائک تھرڈ جنریشن انہائی خطرناک میزائل ہے۔ اس می اپنے دشمن کو ڈھائی کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ میزائل دن اور رات دونوں میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے میک ان انڈیا کے نام سے ایک انتہائی پر عزم منصوبہ شروع کر رکھا ہے اور وہ بھارت کو ہتھیاروں کی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اس لیے ملک میں ہی ہتھیار تیار کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنا پڑا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری