شام کی خود مختاری کا لحاظ رکھنے والے ہر سیاسی راہ حل کی حمایت کرتے ہیں، بشارالاسد


شام کی خود مختاری کا لحاظ رکھنے والے ہر سیاسی راہ حل کی حمایت کرتے ہیں، بشارالاسد

شامی صدر بشارالاسد کا روسی صدر کیساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم شامی خود مختاری کا احترام رکھنے والے ہر سیاسی راہ حل کی حمایت کرتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد نے روسی شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات کے دوران کہا کہ ہم شامی خود مختاری کا احترام کرنے والی ہر سیاسی راہ حل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف روسی فضائی کارروائیاں نہایت مفید اور شامی سیاسی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہوئیں ہیں۔

صدر اسد کا کہنا تھا کہ شام کسی بھی سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے خاص طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی تمام تر کوششوں کی بشرطیکہ شام کی خود مختاری کا لحاظ رکھا جائے۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق پیوٹن  نے اسد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ عسکری عمل اپنے انجام  کے قریب ہے اور اب سیاسی عمل کو شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد نے شام میں سیاسی عمل کی حمایت کرنے والے تمام طرفین سے مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ" شام  کے سیاسی حل میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت سے باز رکھنے کے معاملے پر  ہم  روس کے تعاون پر اعتماد  رکھتے ہیں۔"

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری