"ایلاف نیوز ایجنسی"؛ اسرائیلی حکام کی ترجمان سعودی خبر رساں ادارہ


"ایلاف نیوز ایجنسی"؛ اسرائیلی حکام کی ترجمان سعودی خبر رساں ادارہ

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام اپنے پیغام کو پہنچانے کے لیے سعودی نیوز ایجنسی "ایلاف نیوز" کا سہارا لیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی نیوز ایجنسی "ھاآتص" کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام اپنے پیغام کو پہنچانے کے لیے سعودی نیوز ایجنسی "ایلاف نیوز" کا سہارا لیتے ہیں۔

اس اسرائیلی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سعودی نیوز ایجنسی گذشتہ 10 سال سے اسرائیل کے لیے کام کر رہی ہے۔

هاآرٹز نیوز کے مطابق اسرائیل چیف آف جنرل اسٹاف «گاڈی آیزنکوٹ» کا سعودی نیوز ایلاف سے انٹرویو اسرائیلی حکام کی رضایت کے بعد ہوا ہے۔

آیزنکوٹ کا یہ کہنا ہے کہ وہ سعودیہ کے ساتھ سیکورٹی معلومات کے تبادلہ کے لیے تیار ہیں، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، کیونکہ ایلاف نیوز کی کئی سالوں سے اسرائیل کیساتھ رابط بنا ہوا ہے۔

اس اسرائیلی نیوز کے مطابق اسرائیلی حکام اپنے پیغام کو پہنچانے کے لیے ایلاف نیوز کا سہارا لیتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری