پاکستانی اداکارہ "ماہرہ خان" نے ایرانی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کردیا


پاکستانی اداکارہ "ماہرہ خان" نے ایرانی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب ایرانی فلموں میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی۔

سچ نیوز کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم ‘ورنہ’، آنے والے پراجیکٹس اور فلمی کیریئر کے حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری