پاکستان کی نیوی فلوٹیلا ایرانی بندرگاہ پر لنگرانداز


پاکستان کی نیوی فلوٹیلا ایرانی بندرگاہ پر لنگرانداز

پاکستان نیوی کے دو بڑے بحری جہاز اسلامی جمہوری ایران کے بندر گاہ بندر عباس پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک - ایران نیوی کے مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان نیوی کے دو بڑے بحری جہاز اسلامی جمہوری ایران کی بندر گاہ بندر عباس پر لنگر انداز ہو گئے ہیں۔

ایرانی نیوی کے کمانڈر ایڈمیرل حسین آزاد کا  کہنا ہے کہ پاکستانی فلوٹیلا ایران کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلئے بندر عباس پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نیوی کے بحری جہازوں کا یہ دورہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس نیوی مشن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعلقات اور نیوی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری