فاطمیون بریگیڈ کا داعش کے خاتمے پر جنرل سلیمانی کے نام اہم پیغام


فاطمیون بریگیڈ کا داعش کے خاتمے پر جنرل سلیمانی کے نام اہم پیغام

افغانستان سے تعلق رکھنے والی "فاطمیون بریگیڈ" نامی مدافعین حرم نے اپنے پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای اور سپاہ قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو داعش کے خاتمے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فاطمیون بریگیڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے امام خامنہ ای اور سپاہ قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو داعش کے خاتمے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فاطمیون بریگیڈ کے پیغام کا متن من و عن پیش خدمت ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

ان ینصرکم الله فلا غالب لکم

محور مقاومت کے شجاع کمانڈر

سرافراز جرنیل قاسم سلیمانی

سلام علیکم

6 سال کی طویل مدت تک میدان جنگ میں جناب عالی کی موجودگی اور عراق، شام، لبنان، افغانستان اور پاکستان کے جوانوں کی کمانڈنگ کی بدولت آج صہیونی دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ اپنے انجام کو پہنچا ہے اور دنیا عالمی استکبار کی حمایت یافتہ اس خونخوار درندہ صفت دہشتگردوں سے پاک ہوگئی ہے۔

فاطمیون بریگیڈ میں شامل جوانوں نے ان 6 سالوں کے دوران ولی فقیہ کے امر کے تحت اور جناب عالی کی کمان میں تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے سخت ترین صورتحال میں ہر محاذ پر لڑائی میں میں حصہ لیا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس عظیم فتح پر رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای، جناب عالی اور عالم اسلام کے تمام مظلومین کو ہدیہ تبریک پیش کریں۔

فتح و کامیابی کی خوشیوں سے سرشار اس موقع پر ہمارے تمام شہیدوں کی جگہ خالی ہے لیکن یہ شہیدوں کا خون ہی ہے جو آج اسلام ناب محمدی کے درخت کو سیراب کررہا ہے اور اس کو ماضی سے زیادہ مستحکم کردیا ہے۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ اگرچہ داعش کا عراق اور ایران میں خاتمہ ہوچکا ہے لیکن داعش کے ارباب تل ابیب اور واشنگٹن میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور شیعہ سنی اقوام پر مشتمل عالم اسلام کے عظیم معاشرے کیخلاف ہردم کینہ پروری اور بدخواھی کو جاری رکھیں گے اور نفرت و نفاق کی آئیڈیالوجی اسی طرح باقی رہے گی۔

آج ولی امر مسلمین کی دوراندیشی اور آپ کی مدبرانہ کمان نے افغانستان میں ایسے افراد کو پیدا کیا ہے جو محور مقاومت کے دائرے میں داخل ہوگئے ہیں اور یہ قسم کھاتے ہیں کہ صہیونیزم کی نابودی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہاں پر ہم یہ اعلان کرتے ہیں شام سے داعش کے مکمل خاتمے اور حضرت زینب اور حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی زیارات مقدسہ کی مکمل سیکورٹی کے بعد ہم تیار ہیں کہ امام خامنہ کے حکم کی تعمیل کریں اور آپ جناب کی کمان میں دنیا کے کسی بھی کونے میں مظلوم کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے ان کی مدد کو پہنچیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری