بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری، مزید 3 کشمیری شہید


بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری، مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بھارتی فورسز نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے سمیت پیلٹ گن کا بھی استعمال کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تازہ کارروائی کی جس میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔

میڈیا سروس کے مطابق  قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ پانچ روز میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 11 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری