امریکی دباو میں آئے بغیر تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رہے گی۔ حماس


امریکی دباو میں آئے بغیر تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رہے گی۔ حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں موجود پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کے دفتر کو سیل کرنے کا مقصد غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی مدد و حمایت کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکی شرط سے متعلق اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پی ایل او کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ثالثی کا منصفانہ کردار ادا نہیں کر سکتا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، صہیونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کئے جانے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور اس کا یہ اقدام فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھانے کے مترادف ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری