لبنان کے مستعفی وزیراعظم بالآخر وطن واپس پہنچ ہی گئے + تصاویر


لبنان کے مستعفی وزیراعظم بالآخر وطن واپس پہنچ ہی گئے + تصاویر

لبنانی مستعفی وزیراعظم سعودی عرب میں 18 روز قیام کے بعد آج بیروت پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعودی عرب میں 18 روز قیام کے بعد آج بیروت پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعد حریری نے 4نومبر کو سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ استعفیٰ دینے کے 18 روز بعد لبنان واپس پہنچے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق سعد حریری آج لبنان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

صدر میشل عون نے کہاتھا کہ وہ سعد حریری کی وطن واپسی اور حکومت کے مستقبل کے بارے میں ان کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان کے صدر نے سعدحریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔

سعد حریری نے چار نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بیٹھ کر انتہائی مشکوک انداز میں اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کیا تھا اور العربیہ ٹیلی ویژن سے اپنے استعفے کا ایک متن پڑھ کر سنایا تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ انہیں پہلے سے لکھ کر دیا گیا تھا۔

لبنانی صدر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے سعد حریری کو گرفتار کرکے استعفی دینے پر مجبور کیا تھا۔

خیال رہے کہ  فرانس کی دخالت پر سعودی عرب نے سعد حریری کو فرانس جانے کی اجازت دیدی تھی۔ فرانس نے سعد حریری کی آزادی کے بدلے سعودی عرب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب شام، عراق اور یمن کی طرح لبنان میں بھی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اگرچہ اس کی ابتدائی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں لیکن ختم نہیں ہوئی ہیں۔

لبنانی عوام اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر استعفی دیا ہے جس کا مقصد اندرونی ملک اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور استقامت کرنے والی واحد طاقتور تنظیم حزب اللہ کو زک پہنچانا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری