جرمنی میں 6 داعشی دہشت گرد گرفتار


جرمنی میں 6 داعشی دہشت گرد گرفتار

جرمن سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف صوبوں میں آپریشن کرکے 6 خطرناک داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں چھاپے مارکر 6 خطرناک داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد ملک میں عوامی مراکز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن عدالت کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد فرینکفرٹ کے عوامی مراکز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانا چاہ رہے تھے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق شام کے مختلف علاقوں سے ہے۔

واضح رہے کہ جرمن انٹیلی جینس نے اعتراف کیا ہے کہ 900 سے زائد جرمن شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔

جرمن انٹیلی جنس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 930 جرمن شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کیلئے عراق اور شام کا سفر کرچکے ہیں۔

جرمن انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ شام اور عراق میں داعش میں شامل ہونیوالے جرمن شہریوں میں 25 فیصد خواتین تھیں جن میں 5 فیصد تعداد نوجوان لڑکیوں کی تھی۔

اب شام اور عراق میں داعش کا خاتمہ یقینی ہوگیا ہے اس صورتحال میں جرمن حکام کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد کسی بھی وقت ملک میں تخریبی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری