امریکہ کا بھارت سے ایوانکا ٹرمپ کا دورہ خفیہ رکھنے کا مطالبہ


امریکہ کا بھارت سے ایوانکا ٹرمپ کا دورہ خفیہ رکھنے کا مطالبہ

امریکی حکام نے بھارتی عہدیداروں کو خبردار بھی کردیا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات عام کی گئیں، اور ان کی سیکیورٹی کے مسائل ہوئے تو ان کا دورہ ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی حکام سے درخواست کی ہے کہ رواں ماہ کے آخرمیں متوقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور وائٹ ہاؤس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا جائے۔

ساتھ ہی امریکی حکام نے بھارتی عہدیداروں کو خبردار بھی کردیا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات عام کی گئیں، اور ان کی سیکیورٹی کے مسائل ہوئے تو ان کا دورہ ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔

بھارت میں جی ای ٹی کانفرنس حیدر آباد دکن کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (ایچ آئی سی سی) میں ہوگی، جس میں کم سے کم 1200 افراد شرکت کریں گے۔

ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی سربراہی کریں گی، جب کہ وہ کانفرنس میں خواتین کی خودمختاری، ان کی کاروبار میں اہمیت سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو بھی کریں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری