تحریک منہاج القرآن کو عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ نہ مل سکا


تحریک منہاج القرآن کو عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ نہ مل سکا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القرآن کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ میلاد کانفرنس ناصر باغ یا وحدت روڈ گروانڈ میں کرا لیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے منہاج القرآن کو مینار پاکستان کی بجائے متبادل جگہ پر کانفرنس کی تجاویز دے دیں۔

منہاج القرآن کا مینار پاکستان پر ہی میلاد کانفرنس کرنے پر اصرار ہے۔

12 ربیع الاول کو منہاج القرآن کو عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں کرنے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القرآن کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ میلاد کانفرنس ناصر باغ یا وحدت روڈ گروانڈ میں کرا لیں۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مینار پاکستان، گریٹر اقبال پارک بننے کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد مشکل ہوگا۔

میلاد کانفرنس تجویز کردہ جگہوں پر کرلی جائے جبکہ تحریک منہاج القرآن نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز کردہ جگہیں مسترد کر دیں۔

منہاج القرآن انتظامیہ نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں مینار پاکستان کی بجائے بادشاہی مسجد میں میلاد کانفرنس کی تجویز بھی دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی کے مطابق مینار پاکستان یا بادشاہی مسجد دونوں میں سے کسی ایک جگہ میلاد کانفرنس کریں گے تاہم جگہ کا فائنل فیصلہ آج شام مذاکرات میں کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری