ایرانی پارلیمنٹ کا امام خامنہ ای کے نام خط میں جنرل سلیمانی کو خراج تحسین


ایرانی پارلیمنٹ کا امام خامنہ ای کے نام خط میں جنرل سلیمانی کو خراج تحسین

ایرانی پارلیمان کے اراکین نے امام خامنہ ای کے نام ایک خط میں داعش کے خاتمے پر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے پارلیمان کے 200 اراکین نے امام خامنہ ای کے نام ایک خط میں داعش کے خاتمے پر ان کی اور جنرل سلیمانی کی خدمت میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایرانی پارلیمان کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔

ولی امر مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (مدظله‌العالی)
السلام علیکم
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِیٌّ عَزِیزٌ (آیه 21 سوره مجادله)

فرزندان اسلام کا دشمنان اسلام پر فتح اور کامیابی کی مناسبت سے ہم جناب عالی، اسلام ناب محمدی کے دفاع کےلئے لڑنے والے مجاہدین، شہدا کے معزز خاندانوں، ایران کے غیور عوام اور تمام مدافعین حرم خاص کر ایرانی، عراقی، شامی اور لبنانی مجاہدین کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

اس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ صرف مجرموں، سفاکوں، منحرفوں، خونخواروں اور تکفیریوں پر فتح نہیں ہے بلکہ عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے حمایتیوں پر فتح اور کامیابی کا دن ہے، استعماری، تسلط پسند طاقتیں اپنے مفادات کو اسلامی ممالک میں فتنہ اور فساد  میں ہی دیکھتے ہیں۔ جب انہیں تہذیب و تمدن اور ثقافت میں جنگ کے ذریعے شکست کا سامنا ہوا، ایران کے خلاف 8 سالہ جنگ، افغانستان کی تباہ کن جنگ کے علاوہ عراق، لبنان، یمن میں شیطانی قوتوں کو سخت شکست کا سامنا ہوا تو انہوں نے ایک نئی سازش کا منصوبہ بنایا اور امریکہ کے پلے ہوئے کچھ منحرف اور بد عقیدہ وہابی اور نام نہاد مسلمانوں کو خرید کر اسلام کے خلاف نئے محاذ کا آغاز کیا۔ صہیونی اور سعودی حمایت سے ان دہشت گردوں کی مالی اور تسلیحاتی عیاں یا خفیہ طور پر امداد کی گئی۔ آج اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ان کو ذلت آمیز شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم ان تمام مدافعین حرم خاص کر جنرل سلیمانی سمیت عراقی، شامی، ایرانی، لبنانی، پاکستانی اور افغانستانی مجاہدین اور شہداء کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دین مبین اسلام کا دفاع کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری