خطے میں امریکہ کی شکست اسلامی انقلاب کا معجزہ ہے


خطے میں امریکہ کی شکست اسلامی انقلاب کا معجزہ ہے

امام خامنہ ای نے فرمایا: دشمن کی کوشش تھی کہ خطے کو انقلاب اسلامی کے افکار سے دور کرے لیکن نتیجہ مکمل طور پر برعکس نکلا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے آج بدھ کے روز عوامی رضاکار فورس بسیج کے مسئولین اور جوانوں سے خطاب کیا۔

امام خامنہ ای کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خطے میں امریکہ کی شکست انقلاب اسلامی کا معجزہ ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کے لئے عوامی رضاکار فورسز بسیج کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ کہ دشمن خطے کو اسلامی انقلاب کے افکار سے دور کرے لیکن بہادر اور مومن جوانوں نے دہشتگرد گروہ داعش جو سرطان کی مانند خطے میں سرایت کررہا تھا، کو شکست فاش دیکر امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

امام خامنہ ای نے بسیج کو خطے کے دیگر ممالک کے لئے ایک مثالی نمونہ قرار دیا اور کہا کہ آج بہادر اور شجاع جوانوں سرطان کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اللہ تعالی کی مدد، امام خمینی رہ کی مدبرانہ پالیسیوں اور ایرانی قوم کی بہادری کے طفیل اسلامی نظام قائم کیا۔

اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر نے فرمایا کہ عوامی رضاکار فورسز کی اہم ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مقاصد تک رسائی کے لئے باہمی تعاون اور صلاحیتوں کا درست طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

رہبر معظم نے دشمن کی انقلاب اسلامی کیخلاف مسلسل سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن کی سازشوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ نظام انقلاب اسلامی گزشتہ 38 سالوں سے ان سازشوں کا مقابلہ کرتا آیا ہے اور ہمیشہ سے ان کو ناکام بناتا آیا ہے۔

امام خامنہ ای نے نے بسیجی جوانوں کو دشمن کے ناپاک عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس حوالے سے کبھی بھی غفلت نہیں برتنی چاہئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری