حساس اداروں نے سکیل 15 تا 20 کے افسروں کے متعلق رپورٹ مانگ لی


حساس اداروں نے سکیل 15 تا 20 کے افسروں کے متعلق رپورٹ مانگ لی

حکومت پاکستان کی ہدایت پر حساس ایجنسیوں نے سکیل 15سے 20کے افسران کی رپورٹ مانگ لی جس میں انکا کردار ، رشوت ، اور دیگرمعلومات شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت پاکستان نے حساس اداروں سے صوبائی اور وفاقی اداروں میں تعینات سکیل 15سے 20تک کے افسران کے کو ائف مانگ لئے جس میں ان کے بارے میں تفصیل سے معلومات مانگی گئی ہیں جس میں ان کی کرپشن، جائداد اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

اس بارے میں حساس اداروں نے معلومات اکھٹی کرنی شروع کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری