پاکستانی سپوت میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی


پاکستانی سپوت میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک سرزمین کے سپوت میجراسحاق شہید کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی، شہید کا خاندان پہلے بھی پاکستان پر جانیں نچھاور کرچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک سرزمین کے سپوت شہید میجراسحاق کا جسدخاکی واپڈاٹاؤن ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا، شہیدمیجر اسحاق کا لاشہ گھر پہنچا تو پورا علاقہ امڈ آیا اور اہل خانہ رشتہ داروں اوراہل محلہ نے نم آنکھوں سے شہید کا دیدار کیا۔

شہید کی نماز جنازہ آج دو بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کیولری گراؤنڈ شہدا قبرستان میں ہوگی۔

ڈیرہ اسماعیل میں شہید ہونے والے میجر اسحاق شہید کی شہادت پر ان کے بھائیوں نے فخر کا اظہار کیا ہے، شہیدکے بڑے بھائی نے بتایا کہ میجر اسحاق کوشہادت کی بہت خواہش تھی جبکہ ایک بھائی کا کہنا ہے ہم نے ہیرا وطن پر قربان کردیا۔

میجر اسحاق کا تعلق پنجاب کے علاقےخوشاب سے تھا، انکی لاہور رہائش گاہ واپڈ ٹاؤن پرعزیز رشتے دار پہنچ چکے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انکے حوصلے پست نہیں کر سکتے قربانیاں دیتے رہیں گے۔

میجر اسحاق شہید کا فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں شہادتوں کی داستانیں پہلے سے بھی موجود ہیں۔

اٹھائیس سالہ میجراسحاق شہید نے ڈیڑھ سالہ بیٹی اور بیوہ کو سوگوارچھوڑا۔

یاد رہے میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرگئے تھے، ان کا تعلق اکیس میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں مادروطن کی محبت میں یہ قیمت چکارہے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور جانوں کےان نذرانوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اوردیگرحکام نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری