گرفتار سعودی شہزادوں پر بلیک واٹر کے اہلکاروں کا تفتیش کے دوران تشدد، برطانوی اخبار کا دعوی


گرفتار سعودی شہزادوں پر بلیک واٹر کے اہلکاروں کا تفتیش کے دوران تشدد، برطانوی اخبار کا دعوی

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دروان تشدد کیا جارہا ہے جبکہ اخبار نے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی جبکہ اندر بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعیناتی کی خبر بھی دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تشدد کا برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا۔

اخبارکے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی جبکہ اندر نجی سیکورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم میں رواں ماہ گرفتار ہونے والے شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دوران تشدد کیا جارہا ہے۔

پانچ نومبر کو کرپشن کے الزام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں کمیٹی نے11 شہزادوں سمیت کئی مشہور شخصیات کو گرفتار کیاتھا۔

گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید رکھاگیا ہے جسے حکومت نے سب جیل قرار دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری