شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی داعشی خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری


شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی داعشی خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے دیرالزور میں داعشی درندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے روسی لڑاکا طیاروں نے دیر الزور میں داعشی دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے شام میں داعشی دہشت گردوں کی شکست کے اعلان کے بعد کہا تھا، روس شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 خیال رہے کہ شام کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد مرکزی علاقوں سے نکل کر ریگستانی اور سرحدی علاقوں میں چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری