ایم کیو ایم کے متعدد کارکن اسلحہ سمیت گرفتار


ایم کیو ایم کے متعدد کارکن اسلحہ سمیت گرفتار

 کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان کے کئی کارکنوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان کے کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور کے ایم سی کے گھوسٹ ملازم ارشد مغل کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پرایم کیوایم لندن کا پارک کے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

 واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسہ جاری ہے۔

بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرکے چار شر پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے چار پستول، گولیاں اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں اور اب منظم گروہ چلارہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری