سعودی عرب نے امریکہ سے 7 بلین ڈالر کا اسلحہ خریدا


سعودی عرب نے امریکہ سے 7 بلین ڈالر کا اسلحہ خریدا

سعودی عرب نے یمن کے نہتے عوام کا قتل عام کرنے کیلئے امریکی دفاعی کنٹریکٹرز سے مزید 7 بلین ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ خریدنے پر اتفاق کر لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم  کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیل کے تحت ریاض حکومت اہداف کو سرعت سے نشانہ بنانے والا اسلحہ خریدے گی۔

تاہم امریکا میں کئی قانون داناس ڈیل پر اعتراض کر سکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب امریکا سے حاصل کردہ اسلحہ یمن جنگ میں بھی استعمال کر رہا ہے اور وہاں سعودی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیاں شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں۔

امریکی کانگریس کی طرف سے اس ڈیل کی حتمی منظوری ملنا تاہم ابھی باقی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری