یوکیا آمانو نے ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کی تصدیق


یوکیا آمانو نے ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کی تصدیق

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کی تصدیق کر دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے پریاڈیکل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔

یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر علمدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی ان تمام سائٹوں تک بلا روک ٹوک دسترس حاصل ہے کہ جن کی عالمی معائنہ کاری کے لیے ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے نے13 نومبر کو جاری ہونے والی نویں رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری