سعودی عرب نے ولید بن طلال کے بعد دوسرے امیرترین شخص کو بھی گرفتار کرلیا


سعودی عرب نے ولید بن طلال کے بعد دوسرے امیرترین شخص کو بھی گرفتار کرلیا

سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف مہم عروج پر ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ ولید بن طلال کے بعد ریاست کے دوسرے امیرترین شخص محمد حسین الامودی کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیوزویب سائٹ ’مڈل ایسٹ مانیٹر‘ نے رپورٹ دی ہے کہ ولید بن طلال کی گرفتاری نے میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرلی تھی لیکن محمد حسین المودی کی گرفتاری بھی اہم ہے کیونکہ اس سے ایک ملک کی مجموعی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

محمد حسین المودی المعروف ”دی شیخ“ نے ہوٹلز، زراعت اور آسٹرالوجی سمیت ایتھوپیا کی معیشت کے تقریباً ہر شعبے میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ محمد حسین سعودی عرب اور ایتھوپیا کی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2008ءمیں لیک ہونیوالی ڈپلومیٹک دستاویزات میں واضح کیا گیاتھاکہ ایتھوپیا کی معیشت میں دی شیخ کے اثر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، تب سے اب تک افریقہ میں تیزی سے ترقی کرنیوالے ملک ایتھوپیا میں ان کی مجموعی سرمایہ کاری کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے تاہم ایک تجزیہ نگار کے اندازے کے مطابق ایتھوپیا میں دی شیخ کی سرمایہ کاری 3.4بلین ڈالر ہے جوکہ ایتھوپیا کے جی ڈی پی کا 4.7فیصد بنتا ہے۔

محمدحسین المودی کی گرفتاری کی خبر کو ایتھوپیا کے معروف میگزینوں نے اپنے پہلے صفحے پر جگہ دی، نیوز ایجنسیوں نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی اطلاعات اور ان کی گرفتاری کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری