بھارتی ٹی وی اینکر کی جانب سے بنت رسول ص کی شان میں گستاخی پر کشمیر کے شیعہ سنی علماء کا ردعمل


بھارتی ٹی وی اینکر کی جانب سے بنت رسول ص کی شان میں گستاخی پر کشمیر کے شیعہ سنی علماء کا ردعمل

ہندوستانی ٹی وی چینل "آج تک" کے اینکر روہت سردانہ کی جانب سے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی پر کشمیر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشہور بھارتی ٹی وی چینل آج تک کے اینکر روہت سردانہ کے خاتون جنت کی شان میں گستاخانہ ٹویٹ پر کشمیر بھر میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کشمیر کے تمام مذہبی تنظیموں نے سردانہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے گستاخ اینکر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر کے معروف سنی عالم دین اور امیر کاروان اسلامی جموں و کشمیر مولانا غلام رسول حامی نے روہت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج تک ٹی وی سے بائیکاٹ کرنے کی استدعا کی ہے۔

مولانا نے روہت کے گستاخی ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایسے گستاخ اہلبیت رسول کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

ادھر پیروان ولایت جموں و کشمیر نے بھی خاتون جنت کی شان میں روہت سردانہ کی گستاخانہ ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے روہت سردانہ کو گندی نالی کہ مکھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

مولانا نے کہا کہ کسی غلیظ و درندہ صفت کی گستاخی سے اہلبیت کی شان میں کوئی فرق پڑنے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس حیوان صفت نے اہلبیت سے ٹکر لینے کی کوشش کی وہ صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہوگیا۔

مولانا نے روہت سردانہ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایسے درندوں کا وجود ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ ایسے گستاخ اور دشمنان اہلبیت اینکروں کے پروگرام دیکھنے سے پرہیز کریں اور ایسی چینلز کا بائیکاٹ کریں جہاں روہت سردانہ جیسے درندے موجود ہو۔

درایں اثناء انجمن صدائے حسین سمیت دیگر کئی شیعہ و سنی مذہبی تنظیموں اور علمائے کرام نے خاتون جنت کی شان میں گستاخی پر شدید مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پربھی کشمیری قوم کا روہت سردانہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے اور روہت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری