آل سعود، شام و عراق میں شکست کا انتقام یمنیوں سے لے رہا، عبدالمالک الحوثی


آل سعود، شام و عراق میں شکست کا انتقام یمنیوں سے لے رہا، عبدالمالک الحوثی

یمن کی اسلامی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آل سعود شام میں تکفیری دہشت گردوں کی شکست کا انتقام یمنی عوام سے لے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی اسلامی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام سے شام میں تکفیری داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کا انتقام لے رہا ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے شام اور عراق میں تکفیری داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی خطے کی تمام قوموں کی کامیابی ہے۔

عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ داعش کی شکست کے نتیجے میں خطے کی قوموں کو اس بلا سے نجات ملی گئی ہے کہ جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب نے خطے پر مسلط کیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی حکومت، داعش کی شکست کو اپنی اور امریکہ کی شکست سمجھتی ہے اور اس کا انتقام یمنی عوام سے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے یمنی عوام پر زور دیا کہ وہ پوری طرح ہوشیا رہیں کیونکہ داعش کی شکست کے بعد سعودی عرب، یمن کے خلاف حملوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری