ناصر شیرازی بازیابی کیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹرز کی عدالت طلبی


ناصر شیرازی بازیابی کیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹرز کی عدالت طلبی

لاہور پولیس افسران نے عدالت کو بتایا کہ ناصر شیرازی ان کی حراست میں نہیں اور نہ ہی وہ اس کا پتہ چلا سکے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج ہی 1 بجے دوپہر آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹرز کو طلب کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔

لاہور پولیس کی جانب سے ایس پی آپریشنزرضوان گوندل سمیت دیگرپولیس افسران عدالت پیش ہوئے۔

پولیس افسران نے عدالت کو بتایا کہ ناصر شیرازی ان کی حراست میں نہیں اور نہ ہی وہ اس کا پتہ چلا سکے ہیں۔ لاہور پولیس کے جواب پر عدالت نےاظہاربرہمی کیا۔

عدالت نے آج ہی 1بجےدوپہرآئی ایس آئی،آئی بی اورایم آئی کےڈائریکٹرزکوطلب کرلیا ہے۔ جسٹس قاضی محمدامین احمدنےعلی عباس کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سےفداحسین راناایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ حکومت کی جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایاہے، خفیہ ایجنسیوں کےحوالےسےڈپٹی اٹارنی جنرل ہی جواب دےسکتے ہیں جبکہ عدالت کی طلبی کےباوجودڈپٹی اٹارنی جنرل پیش نہ ہوئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری