مشرق افغانستان میں پولیس فورسز پر خودکش حملہ


مشرق افغانستان میں پولیس فورسز پر خودکش حملہ

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ لوگر میں  ہونے والے خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ لوگر کے علاقے ''پل علم''  میں افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ایک خودکش بمبار نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان «سلیم صالح» کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کمانڈر کا قافلہ پل علم نامی علاقے سے گزر رہا تھا۔

تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغان سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار لوگر صوبے کے پولیس کمانڈر کو نشانہ بنانا چاہ رہا تھا۔

واضح رہے کہ صوبہ لوگر افغانستان کے نا امن ترین صوبوں میں سے ایک ہے جس کا اکثر علاقہ طالبان کے قبضے میں ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے سیکیورٹی حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری