صحرا میں داعش کے خفیہ تیل کے گودام + ویڈیو


صحرا میں داعش کے خفیہ تیل کے گودام + ویڈیو

عراقی ریگستانی علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس دوران دہشت گردوں کے تیل کے کئی گودام دریافت کرلیے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے ریگستانی علاقوں میں چھپے ہوئے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس دوران تیل کے کئی خفیہ گودام دریافت کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے تمام شہروں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے دہشت گردوں نے ریگستانی علاقوں کا رخ کیا ہے۔

عراقی فوج نے ریگستانی علاقوں میں کئی تیل کے خفیہ گوداموں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہزاروں لیٹر تیل ذخیرہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ ہفتے کو کہا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں کو فوجی لحاظ سے شکست دی جا چکی ہے۔

وزیر اعظم حیدر العبادی  کا کہنا تھا کہ عراق میں داعش کو ہم نے فوجی طور پر ختم کر دیا ہے اور اس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو واپس  لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مغربی علاقے الانبار سے ملحقہ ریگستانی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن بھی عنقریب ختم ہو جائیگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری