پاکستانی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک سے مار بھگایا ہے، اعزازچوہدری


پاکستانی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک سے مار بھگایا ہے، اعزازچوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کوملک سے مار بھگایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچودہری نے امریکی سینیٹرجیف مرکلی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں، موجودہ دورمیں پاکستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، پاکستانی فورسز نےدہشتگردوں کو ملک سے ماربھگایا ہے اورغیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھارہی ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئےامریکا کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں، افغانستان میں عدم استحکام پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے، افغانستان میں امن کیلئے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان امریکا مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکریں گے جس پرسینیٹرجیف مرکلی نے کہا کہ پاکستان اورامریکا میں دوطرفہ تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری