اسلام آباد؛ ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ/ آزاد میڈیا کوریج دینے سے معذور


اسلام آباد؛ ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ/ آزاد میڈیا کوریج دینے سے معذور

اگرچہ پاکستان کے شیعہ مسلمان کا سالوں سے ملک بھر میں قتل عام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں آئے روز احتجاجات اور دھرنے بھی دئے جاتے رہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ارباب اختیار خود اس گھناونی سازش کا حصہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد (شہداء چوک میلوڈی) میں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف آئی ڈی سی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ احتجاج کل اسلام آباد آئی ایٹ امام بارگاہ و مسجد باب العلم پر ہونے والی فائرنگ سے شہادتوں کا فوری ردعمل تھا جس میں شرکاء نے ملک دشمن تکفیری وہابی عناصر اور ریاست کی کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت MWM کے رہنما علامہ شیر علی، AJA کے جناب سید تطہیر عالم رضوی، خانوادہ ابو محمد رضوی سےجناب ابن رضوی، MWM کی محترمہ زارا حیدر اور AJA کی محترمہ رخسانہ گوہر نے کی جبکہ جڑواں شہروں سے مرد و زن اور بچے احتجاج میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی مظلومیت اس حد تک ہے کہ احتجاجات اور دھرنے دینے کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ انڈر کنٹرول میڈیا بھی ان احتجاجات کو کوریج دینے سے کتراتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری